میری کامیابیوں کے پیچھے میری فیملی کی دعاؤں کا بڑا عمل دخل ہے ‘ نیلوخان
لاہور(آئی این پی) نامور اداکارہ نیلو خان نے کہا ہے کہ روحانی سکون کے لئے اولیائے کرام کے مزارات مبارک پر حاضری دیتی ہوں ‘اگر ہم ان ہستیوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو ہماری دنیا وی مشکلات میں کمی ہو سکتی ہے ۔ گفتگو کرتے اداکارہ نے کہا کہ بچپن میں ہی والدہ کے ہمراہ بزرگ ہستیوں کے مزارات پر جا کر دعا ئیں مانگا کرتی تھیں اور یہ سلسلہ آج بھی بر قرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں کے پیچھے میری فیملی کی دعاؤں کا بڑا عمل دخل ہے اگر میری مجھے سپورٹ اور رہنمائی نہ دیتیں شاید میں کبھی بھی موجودہ مقام تک نہ پہنچ سکتی۔
