شعبہ محال ،سیٹلمنٹ ،اشتمال اور رجسٹریشن برانچوں میں ٹرنسفر سے ریکارڈ کی تیاری تاخیر کا شکار
لاہور (عامر بٹ سے) بورڈ آف ریونیو کے شعبہ محال ،سیٹلمنٹ ،اشتمال اور رجسٹریشن برانچوں میں ریونیو سٹاف کی آئے روز ہونے والی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے باعث ریکوریؓ ،ریکارڈ کی تیاری اور ریونیو ریکارڈ میں درستگی میں تاخیر ہونے لگی جس سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مزید معلوم ہوا ہے کہ ضلع لاہور میں ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی کی مداخلت کے باعث محکمہ مال کی انتظامی سیٹیں جہاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں وہاں محکمہ مال کے بنیادی اور انتظامی کام بھی سست روی کا شکار ہو چکے ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد اپنے حلقوں اپنی مرضی کے مطابق پٹواریوں اور رجسٹری محرر ز کو تعینات کرنے کے لئے ہر وقت سرگرم رہتے ہیں اور آئے روز محکمہ مال اور آئے روز محکمہ مال کے اعلیٰ افسران ضلع لاہور کی پانچ تحصیلوں میں پٹواریوں اور رجسٹری محررزکی تعیناتی اور تبدیلی کے احکامات کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے جو پٹواری جس موضع جات میں اسی فیصد کام جمعبندیوں کے یا بندوبست کا مکمل کر چکا ہوتا ہے وہ اپنی ساری محنت کو اپنے ساتھ لے جانے کو ترجیح دیتا ہے اور نیا آنیوالا پٹواری دوبارہ نئے سرے سے جمعبندیوں اور بندوبست کا کام شروع کرتا ہے اور اس ضمن میں تمام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود محکمہ مال کے اعلیٰ افسران پٹواریوں کے سفارشی ایم پی اے، ایم این اے کی وجہ سے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع لاہور میں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کمشنر لاہور اور تحصیل کلکٹر کو دئیے جانے والے ٹارگٹ کی تاریخیں بار بار آگے بڑھانا پڑ رہی ہیں ،ضلع لاہور میں سیٹلمنٹ کا کام صحیح معنوں میں شروع کروائے جانے کی ایک مثال بھی موجود ہے جب سابقہ ایس او اسرار ملک نے اس وقت کے گورنر پنجاب کی اجازت سے سیٹلمنٹ کے پٹواریوں کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی تھی اور ضلع لاہور سمیت پنجاب بھر کے ارکان اسمبلی کی ناراضگی بھی مول لی تھی مگر بندوبست کا چالیس فیصد کام اسی فارمولے کی بنیاد پر مکمل کیا گیا تھا تاہم موجودہ حالات میں پٹواریوں کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کرنے کے لئے اجازت نہ دی ہے دوسری جانب آئے روز آئے روز تبادلوں اور تعیناتی کے سبب بورڈ اف ریونیو کو ریکوری کے حصول کے لئے بھی خسارہ کا سامنا ہے اور ریونیو ریکارڈ کی درستگی سے لے کر تیاری کے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا ہے اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی اسی صورتحال سے انتہائی پریشان ہے۔
