محکمہ لیبر 31 دسمبر تک تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کی انسپکشن ہر صورت یقینی بنائیں،راجہ اشفاق
لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) صوبائی وزیرمحنت راجہ اشفاق سرور نے محکمہ لیبر و انسانی وسائل کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ 31 دسمبر تک صوبہ بھر کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کی لیبر انسپکشن ہر صورت یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت نے ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر لاہور سید حسنات جاوید کے ساتھ ملاقات کیا ہے۔ سید حسنات جاوید نے وزیر محنت کو بتایا کہ محکمہ لیبر و انسانی وسائل نے ضلع لاہور میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں چائلڈ لیبر ، کم از کم اجرت ، سیفٹی آف بلڈنگز، رجسٹریشن اور آکوپیشنل سیفٹی سمیت تمام متعلقہ امور کے لئے 6 انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹریز کی لیبر انسپکشن کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر شان احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر سمیع اللہ ، لیبر آفیسر ز علی رضا ، فیض الحسن ، حافظ عامر اور عمران احمد جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت کے صنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری منان ، لیبر آفیسر ز عرفان باری ،ریاض شاہد ، محمد عمران سرور ، محمد کاشف اور آفتاب احمد پر مشتمل ٹیمیں آن لائن رجسٹریشن کا کام تیزی سے انجام دے رہی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر سید حسنات جاوید نے بتایا کہ محکمہ لیبر و انسانی و سائل پہلی بار لیبر انسپکشن کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ڈیجیٹل آلاٹ اور ٹیبز (Tabs)استعمال کر رہا ہے اور فیکرٹریز مالکان سے بلڈنگز کی سیفٹی کے حوالے سٹیبلٹی سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کئے جا رہے ہیں ۔ نیز لیبر لاز پر عمل درآمد کرنے والے مالکان کے خلاف چالان کر کے مجاز عدالتوں میں بجھوائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن میاں پلازہ کے گارمنٹس یونٹ میں دوران آتشزدگی دم گھٹنے سے مزدوروں کی اموات پر مالک کو لیگل نوٹس جاری کیا جا چکا ہے ۔
