اظہار تعزیت
لاہور( جنرل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (MPDD) ندیم ارشاد کیانی کے والد ارشادالحق کیانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔
چیف سیکرٹری نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
