پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس
لاہور( جنرل رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چیئرمین یوسف بلا کی زیر صدارت ہوا، جس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں رحمت سندھو جنرل ہسپتال، وسیم چودھری لیڈی ولنگٹن ہسپتال، ملک سلامت ، اکبر جاوید، رانا وقاص گنگارام ہسپتال، اسلم معراج، شیراز بٹ دل ہسپتال، حامد کھوکھر کوٹ خواجہ سعید ، وقار سید میٹھا ہسپتال، بابا مجید، جاوید بھٹی سروسز ہسپتال و دیگر شامل تھے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ 25 دسمبر 2015ء کو کرسچن برادری اور مسلم گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین اپنی فیملیوں کے ہمراہ 10 بجے صبح پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کریں اور اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا جائے گا۔
، احتجاج میں تمام ہسپتالوں کے ملازمین شریک ہونگے، احتجاج کے دوران 1 سے 4 گریڈ تک سروس سٹرکچر اور ڈیلی ویجز ،ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
س کے علاوہ سروس ہسپتال کے 50 ملازمین کی تنخواہ باوجود سیکرٹری صحت کے آرڈر کرنے کے باوجود نہیں جاری کی گئی اس کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین یوسف بلا اور میڈیا ایڈوائزر ارشد بٹ سروسز ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری صحت کے آرڈر کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کر رہی جو کہ سراسر ظلم ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت بار بار وعدوں کے باوجود مطالبات حل نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ملازمین شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن جو عرصہ سے سڑکوں پر ہیں ان کے جائز مطالبات منظور کرکے ان پر فوری عملدرآمد کروایا جائے۔
