بلاول بھٹو پاکستان میں اقلیتی وزیر اعظم دیکھنے کے خواہشمندہیں،میاں منظور وٹو

بلاول بھٹو پاکستان میں اقلیتی وزیر اعظم دیکھنے کے خواہشمندہیں،میاں منظور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے اقلیتوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کو اپنا حلقہ سمجھتی ہے اور ان کو برابری کے حقوق دلوانے کے لیے سنگِ میل اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بات عمران اٹھوال کو پیپلز پارٹی پنجاب کے اقلیتوں کے ونگ کے صدر مقرر کرنے کے موقع پر اقلیتوں کے وفد کے شرکاء سے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی یہ خواہش ہے کہ وہ ایک دن اقلیتوں میں سے پاکستان کا وزیرِ اعظم دیکھنا چاہتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے متعلق کس قدر اچھے خیالات رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پچھلی حکومت نے سینٹ میں اقلیتوں کے لیے چار نشستیں مخصوص کیں تاکہ ان کا سیاسی اساسِ محرومی ختم ہو ۔ اس کے علاوہ اسی حکومت نے اقلیتوں کے لیے پانچ فیصد کوٹہ سرکاری ملازمتوں میں اس لیے مختص کیا تاکہ ان کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس موقع پر عمران اٹھوال نے کہا پنجاب کی اقلیتیں پیپلز پارٹی کو اپنی جماعت سمجھتی ہیں کیونکہ اس نے ان کی فلاح و بہبود کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں ہیں اس موقع پر سہیل ملک ، اشرف بھٹی ، چودھری نسیم سوترا ، ڈاکٹر شجیلہ ، میڈیم یاسمین فاروق ، عابد سلطان اٹھوال ، مانی پہلوان وغیرہ بھی موجود تھے ۔

مزید :

صفحہ آخر -