عوام آئندہ انتخابات میں حکمرانوں کا سیاسی میدان سے صفایا کر دینگے،چودھری سرور
لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام حکمرانوں کا انتخابی میدان سے صفایا کر دیں گے ‘پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کی عوام دشمنی کی پا لیساں ایک جیسی ہی ہیں ‘تحر یک انصاف کی ممبر شپ سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی ‘ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں کا خون نچوڑنے کے مترادف ہیں مگر نے حس حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔وہ گزشتہ روز اپنے اعز از میں منعقدہ تقر یب کے موقعہ پرخطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘عبد العلیم خان اور سلونی بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پارٹی چےئر مین عمران خان کا پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور پوری پارٹی اس کی مکمل حمایت کرتی ہے اور بہت جلد تحر یک انصاف ایک مزید مضبوط اور عوامی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئیگی ۔
