وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خناق سے بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خناق سے بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی انکوائری کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خناق کے باعث بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے گئی ہے جس کے سربراہ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم ہوں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں کمشنر ساہیوال ڈویژن اور وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے کر وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی اور غفلت کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -