رینجرز اختیارات کے معاملے کو سیاسی بنانے سے جرائم پیشہ عناصر کو فائدہ ہو گا: خورشید شاہ

رینجرز اختیارات کے معاملے کو سیاسی بنانے سے جرائم پیشہ عناصر کو فائدہ ہو گا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے معاملے کو بڑا ایشو نہ بنایا جائے، رینجرز اختیارات کے معاملے پر بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے، پنجاب میں کرپشن پر کارروائیاں ہوں تو بہت سے لوگ ملک سے باہر چلے جائیں، اگر رینجرز کے معاملے کو سیاسی بنایا گیا تو جرائم پیشہ عناصر کو فائدہ ہو گا۔ وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈاکٹر عاصم کے معاملے کو بڑھایا گیا ایسے نہیں ہوتا، ریاست دشمن سرگرمی میں ملوث سیاستدانوں کی گرفتاری سے پہلے وزیراعلیٰ کو بتانا چاہیے۔

مزید :

صفحہ آخر -