پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات کی تقسیم کیلئے عارضی بنیادوں پر کمیٹی قائم
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے نتیجہ میں تشکیل پانے والی بلدیاتی حکومتوں کو پرونشل فنانس کمیشن کے مطابق اختیارات کی تقسیم کیلئے عارضی بنیادوں پر ایک کمیٹی تشکیل دے دی، جو سفارش کردہ اختیارات اور بجٹ کی منظوری کے بعد بلدیاتی حکومتوں کو ان کی منتقلی کی خدمات سرانجام دے گی، کمیٹی کی سربراہ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ہوں گی جبکہ ممبران میں وزیر قانون رانا ثناء اﷲ ،سیکرٹری خزانہ علی طاہر، سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخارعلی، سیکرٹری قانون ڈاکٹرابوالحسن نجمی، ایم پی اے وارث کلو، ٹیکنیکل ممبر علی چیمہ شامل ہوں گے، عارضی بنیادوں پر کمیٹی کی تشکیل کا مقصد نو تشکیل شدہ بلدیاتی حکومت کو جلد از جلد فعال بنانا ہے۔
