ماڈل ٹاؤن، نوجوان لڑکا پراسرار طور پر جاں بحق، دوسرابیہوش

ماڈل ٹاؤن، نوجوان لڑکا پراسرار طور پر جاں بحق، دوسرابیہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگا ر )ماڈل ٹاؤن میں 17سالہ لڑکا گھر میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔پولیس نے نعش مردہ خانہ میں جمع کرواتے ہوئے قتل،خودکشی سمیت دیگر پہلووں پر تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاو الدین کے رہائشی نوجوان ارسلان اور ثاقب جیل روڈ پر ایک کارکے شو رو پر کام کرتے تھے اور انہوں نے ماڈل ٹاون کے علاقہ میں فلیٹ میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔گزشتہ رات دونوں نے باہر سے کھانا کھایا اور فلیٹ پر سوگئے،صبح دیر تک نہ اٹھنے پر دیگر رہائشی افراد نے ان کو اٹھانے کی کوشش کی تو وہ بے ہوش تھے جس پر ان کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ارسلان کی موت کی تصدیق کردی ۔جب کہ ثاقب کو کچھ دیر بعد ہوش آگیا،پولیس کے مطابق حالات وواقعات مشکوک ہیں ابھی کوئی بات حتمی طور پر نہیں کی جاسکتی۔قتل،خودکشی اور فوڈ پوائزنگ کے حوالے سے تفتیش جاری ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -