ٹبی سٹی،50سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد
لاہور(خبر نگا ر )ٹبی سٹی میں50سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ۔بتا یا گیا ہے کہ ٹبی سٹی میں ٹا کیز سینما کے قر یب 50سا لہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔نعش کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور انجکشن لگا تا تھا نشے کی زیادتی کی وجہ سے اسکی ہلاکت ہو ئی ۔ورثا کی تلاش جاری ہے مزید کارروائی ورثا کے سامنے آنے کے بعد کی جائے گی ۔
