خیبر ایجنسی ، بارش سے کچے مکانات منہدم ، خاتون سمیت 3 بچے زخمی

خیبر ایجنسی ، بارش سے کچے مکانات منہدم ، خاتون سمیت 3 بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرایجنسی (بیورورپورٹ )جمرود: بارشوں سے کچے مکانات گر گئے ، خاتون سمیت تین بچے زخمی ہوگئے۔ خیبرایجنسی کے تحصیل جمرود علاقہ غنڈی میں بدھ اورجمعرات کو ہونے والے بارش میں کچے مکانات گرنے سے ایک خاتون سمیت تین بچے زخمی ہوگئے ۔پولیٹکل انتظامیہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شب گیارہ بجے علاقہ غنڈی میں عنایت اللہ ولد نصراللہ کے گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے انکی بیوی، اور تین بچے کامران، اقراء اور ساد زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جمرود کے علاقہ غاڑیزہ میں جماعت اسلامی کے رہنماء حاجی محمد امین کے گھر میں بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گرنے سے اس میں موجود تمام قیمتی سامان ناکارہ ہوگیاہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔