کوہاٹ،لاچی میونسپل ملازمین کی تنخواہیں بند،چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

کوہاٹ،لاچی میونسپل ملازمین کی تنخواہیں بند،چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ٹی ایم اے لاچی ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کاسلسہ جاری ہے بازاراورشہرکی صفائی بندہونے سے گندگی کے ڈھیر، گزشتہ ایک ہفتے سے ایمپلائزیونین کی اپیل پر ٹی ایم اے لاچی میں احتجاجی کیمپ جاری ہے ٹی ایم اے یونین لاچی کے صدرظفراللہ جان اور جنرل سیکرٹری صادق نوازنے ملازمین کوگزشتہ دو مہینوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے کہ جلدازجلدتنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جائے اوراپ گریڈیشن نوٹفیکیشن کے مطابق اہلکاروں کے کیس نمٹائے جائے نہیں تو بھرپوراحتجاج کیاجائے گاانہوں نے کہااگرحکومت نے تنخواہوں کابندوبست نہ کیاتواحتجاج میں تیزی آئے گی اورذمہ داری افسران بالاپرہوگی ٹی ایم اومحمدامین کے ساتھ اس سلسلے میں ابتدائی مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں محمدامین نے ملازمین کوبتایاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے کمزورٹی ایم ایزکوملنے والی گرانٹ جلدریلیزہوجائیگی اورپھر تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی کردینگے تاہم ملازمین نے مطالبات کی منظورری تک ہڑتال جاری رکھنے کااعلان کیاہے دوسری جانب ضلعی ناظم مولانانیازمحمداورتحصیل کونسلرمحمدعالم نے ٹی ایم اے آفس جاکرملازمین کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیااورجائزمطالبات کیلئے بھرپورتعاون کایقین دلایادوسری جانب ایک ہفتے سے جاری ہڑتال کے باعث بازاراورشہرکی صفائی کاکام بندہوگیاہے جسکی وجہ گندگی ڈھیربن گئے ہیں اورعوام کو بھی مشکلات کاسامناہے