مردان مین سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن ، 1ہزار مشتبہ گرفتار
مردان(بیورورپورٹ) پاک آرمی اور پولیس کی مشترکہ سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن میں 4دنوں میں 1ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ،اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا،سرچ کا دائرہ کار صوابی تک بڑھایاگیا اس حوالے سے آئی ایس پی آر سوات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ پاک فوج اور پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں کامیابی سے جاری ہیں مردان اور نوشہرہ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں کے بعد اب سیکورٹی کا دائرہ کا ر صوابی میں بڑ ھایا جا رہا ہے جو کہ پچھلے سرچ آپریشن کی ہی ایک کڑی ہے بیان کے مطابق پاک آرمی اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن 7دسمبر کو شروع کیا گیا تھا۔اب تک یہ آپریشن مردان اور نوشہرہ کے گردونواح تک محدود تھا ۔اس مشترکہ سرچ آپریشن میں پاک فوج ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے انتھک محنت اور جدوجہد سے خاصی کامیابیاں حاصل کیں۔ اس سرچ آپریشن میں ناکہ بندیاں ، سنیپ چیکنگ اور چھاپہ مار کاروائیوں سے ایک ہزارسے زائد مشتبہ افراد پکڑے گئے ،اس کے علاوہ بھاری مقدار میں سینکڑوں غیر لائسنس شدہ ہتھیار اور دیگر مشکوک اشیاء حراست میں لی گئیں۔ ان حراست میں لئے گئے افراد اور اشیاء سے اس بات کا اندازابخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ پاک فو ج اور پولیس کا یہ مشترکہ سرچ آپریشن انتہائی کامیاب اور سود مند ثابت ہوا۔ اسی آپریشن کیٍ ایک کڑی ملحقہ علاقے صوابی میں بھی جاری رکھی جائے گی تاکہ قومی امن و سلامتی میں دن دگنی اور رات چگنی حد تک اضافہ کیا جا سکے اور قومی سلامتی اور ترقی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملکِ پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا دلایا جا سکے ۔
