بی سی جی چوک پر میٹرو ڈیزائن میں تبدیلی نہیں لائی جارہی‘ صابر سدوزئی

بی سی جی چوک پر میٹرو ڈیزائن میں تبدیلی نہیں لائی جارہی‘ صابر سدوزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(نمائیدہ خصوصی) ٹیکنیکل ایڈ وائز ر میٹرو بس پراجیکٹ صا بر خا ن سدوزئی نے کہا ہے کہ بی سی جی چو ک کے مقام پر میٹرو بس منصو بے کے ڈایز ئن میں کو ئی تبد یلی نہیں لا ئی جا رہی ۔اس لئے مزید زمین کے حصو ل کے حوالے سے تاجر ان میں پا ئی جانیوا لی تشویش بلا جوا ز ہے ۔انہوں نے کہا کہ حافظ جما ل روڈ سے 15 یو م کے اند ر تمام رکا وٹیں ہٹا لی جائیں گی ۔تا کہ لو کل ٹر یفک کو مشکلا ت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔یہ با ت انہو ں نے افشا ر چو ک سے بی سی جی چو ک کے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
درمیا ن میٹرو روٹ پر جا ری ترقیا تی کا م کے با ر ے میں بر یفنگ دیتے ہوئے بتا ئی ۔ڈا ئر یکٹر انجینئر نگ نذ یر احمد چغتا ئی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ صابر خان سدوزئی نے بتا یا کہ بی سی جی چو ک پر میٹرو منصو بے کا ڈ یزا ئن تبدیل نہیں کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے پھیلا ئی جانے وا لی افواہو ں میں کو ئی حقیقت نہیں ۔انہو ں نے بتا یا کہ افشار چو ک سے کاتی مارچوک اور منظو ر آ با د سے چو نگی نمبر14 تک تمام پلر زمکمل کر لئے گئے ہیں اور رکا وٹیں ہٹا لی گئی ہیں جب کہ کاتی مارچو ک اور منظو رآ با د کے درمیا ن 24 پلرز پر مختلف مرا حل میں کا م جاری ہے ۔توقع ہے کہ انہیں 15 یوم کے اندر مکمل کر لیا جائے گا ۔اور تما م رکا وٹیں ہٹا لی جائیں گی تا کہ مقا می ٹر یفک کے بہا ؤ میں کو ئی خلل پیش نہ آئے ۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ بی سی جی چو ک سے اللہ وسا یا چو ک کے در میا ن ٹریک پرترقیا تی کا م تیز ی سے جار ی ہے ۔اس کے علا وہ تما م تعمیر اتی کمپنیوں سے گرڈرز لانچنگ پلا ن طلب کر لیا گیا ہے ۔