پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج‘ جلسے‘5 ویں روز بھی مظاہرے
ملتان( نمائندہ خصوصی) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کے احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روز میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ روز آفس پی آئی اے بکنگ آفس ابدالی روڈ پر پی آئی اے کے افسران اور ملازمین کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف نعرے لگائے ۔ اس موقع پر دونوں تنظیموں کے عہدے داران اور اراکین نے پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلہ کو پاکستان دشمن فیصلہ قرار دیا اور مزدوروں کا معاشی قتل قرار دیا، مظاہرین نے فوری طور پر نجکاری کے حوالے سے جاری صدارتی آرڈیننس(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
واپس لینے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر احتجاجی اجلاس اور مظاہرے میں ائیرلیگ اور پیپلز پارٹی کے عہدے داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
