پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے انتخابات کیخلاف حکم امتناعی خارج

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے انتخابات کیخلاف حکم امتناعی خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن (وقائع نگار)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے پنجاب میں پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)کے انتخابات کے خلاف حکم امتناعی خارج کردیاہے ۔ حکم امتناعی کے خلاف گزشتہ روز (جمعہ )ہائی کورٹ میں سماعت تھی ۔ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
انتخابات 5دسمبر2015کو ملک بھر میں ہوناتھے ۔ تاہم دوڈاکٹروں نے انتخابات روکنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ دریں اثناء ذرائع کے مطابق اب الیکشن پنجاب بھرمیں15دسمبر 2015کو ہوں گے جس کیلئے نشتر ہسپتال سمیت پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کردئیے گئے ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنکی جانب سے ڈاکٹرعامر بندیشہ جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹرز اشرف نظامی رجسٹرڈ میڈیکل پریکئشز کی سیٹ پرامیدوار ہیں ۔