میونسپل کمیٹی لیاقت پور کے چیئرمین کاتاج راشد رفیق چوہدری کے سرسج گیا، 20میں سے 12ممبران کی حمایت
لیاقت پور(نمائندہ پاکستان )میونسپل کمیٹی لیاقت پورکے چیئرمین کاتاج راشدرفیق چوہدری کے سرسجا دیا گیا۔وائس چیئرمین حاجی محمداکرم وسیرہوں گے۔ 20میں سے12ممبران نے انکی حمایت کااعلان کردیا۔(ن)لیگ کے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
ممبرصوبائی اسمبلی میاں اسلام اسلم نے رات گئے اپنی رہائشگاہ پر13میونسپل کمیٹی ممبران کی موجودگی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت پورکے شہریوں نے 5دسمبرکو(ن)لیگی اورکچی منڈی اتحادکے امیدواروں کوکامیاب کراکے پہلے دن ہی (ن)لیگ کی چیئرمین شپ پرمہرثبت کردی تھی۔ 20ممبران میں سے 11ممبران جن میں عبدالرشیدشاکر،چوہدری خالدرفیق،سجاداحمد،محمداجمل وسیر،محمدشبیرآرے والا،راشدخان،خالدمحمود،طارق شاد،خالدعلی،ماجدعلی،محمداحمدببلی جوکہ پریس کانفرنس میں موجودتھے نے میاں اسلام اسلم کے فیصلے کی توثیق کی اورہاتھ اٹھاکرانہیں اپنی بھرپورحمایت کایقین دلایا۔ اس موقع پرچوہدری شاہدنذیر،چوہدری محمدالیاس،چوہدری محمدرمضان ایم ڈی،چوہدری شمس الحق،چوہدری اشفاق احمد،خاورقیوم چوہدری،خورشیداحمدخورشید،حاجی محمدسلیم،چوہدری روحیل محمود،جمعہ خان انجم،چاچامحمدحسین،سدھیرخان پٹھان،فضل محمودخان بلوچ،شیخ امجدعلی ساجد،ایازاکرام،بلال شریف چوہدری بھی موجودتھے۔دریں اثناء وارڈنمبر16سے آزادمنتخب ہونے والے کونسلررانامحمدسلیم باغہ والانے اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے غیرمشروط طورپرراشدرفیق چوہدری کی حمایت کااعلان کیا۔
