مراعاتی پیکج پرعملدرآمد نہ ہونیکے خلاف ایپکاایکسائز یونٹ کااحتجاجی مظاہرہ
ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایپکا کی ملک گیر کال کے سلسلے میں گذشتہ روزایپکا ایکسائز یونٹ کے زیر اہتما گذشتہ روز سیکرٹری جنرل چوہدری نیاز ڈھلوں کی قیادت میں ملازمین نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ریحان فاروق،یونس خان،زمن خان،اللہ دتہ،عبد الواحد خان،عامر گجر،زبیر خان،واجد علی واہلہ،ذوالفقار ، کاشف خان،عمران،اختر منیر، شیر غوری،راؤ ریاض، سلیم حسن، حسن عباس و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں چوہدری نیاز احمد (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )
ڈھلوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں کلرکوں کی اپ گریڈیشن ہو چکی ہے مگر نہ جانے کیوں پنجاب میں فوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں ایکسائز انسپکٹرز اور کانسٹبلان کو اپ گریڈیشن کے علاوہ موٹر سائیکل بھی دیئے جا چکے ہیں مگر یہاں انسپکٹر ز کو تو موٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئی ہیں لیکن کانسٹیبل ابھی تک اس سے محروم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت دیگر صوبوں کی طرح ملازمین کو فوری طور پر اعلان کردہ مراعات کے پیکج پر عمل درآمد کا نوٹیفیکشن جاری کرے تاکہ ملازمین میں بڑھنے والی بے چینی کا ازالہ ممکن ہو۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملازمین کو ریکوری کی رقم پر بو نس بھی دیا جائے اور جن ملازمین نے بنکوں سے قرضے حاصل کر رکھے ہیں ان پر سود معاف کرنے کا بھی اعلان کیا جائے۔
