منی ٹرک درخت سے ٹکرا گیا، 2افراد جاں بحق، بچہ نہر میں ڈوب گیا

منی ٹرک درخت سے ٹکرا گیا، 2افراد جاں بحق، بچہ نہر میں ڈوب گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی، ہارون آباد، مبارک پور (نمائندگان پاکستان) ٹرین کی زد میں آکر 5سالہ لرکا اور نہر میں گر کر 4سالہ بچہ جاں بحق، منی ٹرک کی چھت پر بیٹھے 2لڑکے درخت سے ٹکرا کر زندگی کے بازی ہار گئے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق امیرپورسادات اسٹیشن کے قریب کا رہائشی زمیندار اللہ بچایا کا 5سالہ بیٹا ریلوے لائن پر کھیل رہا تھا کہ لاہورسے کراچی جانے والی فریدایکسپریس کے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
نیچے آکرجاں بحق ہوگیا۔ہارون آباد سے نامہ نگارکے مطابق چک 208ایٹ آر کے شفقت علی کی بیوی اپنے میکے نواحی گاؤں 58فور آر میں آئی ہوئی تھی کہ بچے کھیلتے کھیلتے قریبی نہر فور آر کے کنارے جا پہنچے جہاں کھیلتے ہوئے چار سالہ عاصم شفقت نہر میں گر گیا اورجاں بحق ہو گیا ۔اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اس وقوعہ پر اشک بار تھی گھر والوں نے اسے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے چار سالہ عاصم شقفت کو آبائی گاؤں میں سپرد خا ک کر دیا ۔مبارک پور سے نامہ نگار کے مطابق مبارک پور کے نواہی علاقہ پلولی کے رہائشی غلام شبیر اور ان کے رشتہ دارروہی میں کپاس چنائی کے لئے گئے واپسی پر منی ٹرک کی چھت پر سوار ہو کر گھر آرہے تھے مبارک پور مقامی فیکٹری کے قر یب سڑک کے درمیان جھکے ہوئے درخت سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں فیاض ،شاہین ،صفیہ ،آمنہ ودیگر افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری دیہی مرکز صحت مبارک پور لایا گیا تشویش ناک حالت میں انہیں بہاول پور بھیجا گیا لیکن 21سالہ نوجوان فیاض اور شاہین راستے میں ہی دم توڑ گئے دونوں افراد کی اچانک جاں بحق ہونے کی اطلاع گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا ۔اس افسوس ناک حادثے کی وجہ سے علاقہ کی فضا سو گوار ہو گئی ۔