پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز ملاقات اگلے ماہ ہوگی ،بھارتی میڈیا

پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز ملاقات اگلے ماہ ہوگی ،بھارتی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی ( آن لا ئن )پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کے درمیان ملاقات اگلے ماہ ہوگی جس میں جامع مذاکرات کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کے بعد دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان ملاقات اگلے ماہ ہوگی جس میں جامع مذاکرات کی تفصیلات طے کی جائیں گی تاہم ابھی جگہ کا تعین نہیں ہوسکا۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے دورہ پاکستان کے دوران ہارٹ آ ف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے کے علاوہ وزیراعظم نوازشریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں جامع مذاکرات کی بحالی پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا تھا۔ دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان ملاقات پر بھی اتفاق کیا تھا۔