رینجرز کے اختیارات محدود کئے تو کراچی میں پھر لاشیں بکھری ہونگی: جاوید ہاشمی

رینجرز کے اختیارات محدود کئے تو کراچی میں پھر لاشیں بکھری ہونگی: جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)سنیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی پالیسیوں پر غور کرے وگرنہ بھارت پوری دنیا میں تنہا ہوجائے گا اور اگلے 10سال میں ملک ٹوٹ جائے گا ۔ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور بھارت سے بڑی ایٹمی قوت ہے پاکستان کے اٹمی بم کا محافظ خود اللہ ہے اور اسکے بعد پاکستان کا بچہ بچہ ہے ۔حکومت سندھ رینجرز کے اختیارات کی توسیع میں تاخیری حربے اختیار نہ کرے ۔ کراچی کو امن کا گہوارا رینجرز ہی نے بنایا ہے ۔ڈاکٹر عاصم کے خلاف اگر ٹھوس ثبوت ہیں تو کیس کو آگے بڑھایا جائے ایسے معاملات سے اداروں کا وقار بھی وابستہ ہوتا ہے ۔عمران خان اکیلے ملک و قوم کے نجات دہندہ نہیں بن سکتے ۔آمرانہ سوچ کی وجہ سے تحریک انصاف کی مقبولیت کم ہوئی ہے ۔پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے منت سماجت نہیں کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی سکول میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی قیادت کو اس بات کا ادراک ہی نہین ہے کہ انکی انتہا پسند پالیسی کے باعث خود بھارت ہی شدید نقصان میں جارہا ہے موددی سرکار کو اپنی پالیسی بدلنا ہوگی۔یہ زمینی حقائق اب سب کو تسلیم کر لینے چاہیے کہ پاکستان کے بنا دنیا کی معیشت کا مضبوط ہونا اب ممکن نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر رینجرز کے اختیارات کو محدود کیا گیا تو کراچی مین ایک با پھر لاشیں بکھری ہونگی۔ اگر امن کی خواہش ہے تو رینجرز کا راستہ نہیں روکنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارتی کے درمیان کسی بھی معاملے پر مک مکا سے آگاہ نہیں ہوں تاہم کرپشن اور دہشت گردی کے معاملا پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اہم سیاسی فیصلے کرونگا ابھی تک (ن) لیگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔