احتجاج کا انوکھا انداز، خواتین نے پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر” شعلے“ کی یادیں تازہ کردیں
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شعلے فلم میں ”ویرو“ اپنے پیار” دھنو “ کو پانے کیلئے پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا تھا اورگاؤں کے سامنے احتجاج کیا تھا ایسا ہی کچھ فیصل آباد میں ہواجہاں ویرو تو ٹینکی پر نہیں چڑھا مگر بہت ساری’ دھنو‘احتجاج کیلئے پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئیں اور احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنا کر شعلے کی یادیں تازہ کردیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ای ڈی او ہیلتھ کے آفس میں نرسوں کی بھرتی کیلئے انٹرویو زہونے تھے لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر انٹرویوز منسوخ کردیے گئے جس پر انٹرویو کیلئے دور دراز کے علاقوں سے آئی ہوئی امیدوارخواتین مشتعل ہوگئیں اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پانی کی بلندوبالا ٹینکی پر چڑھ گئیں۔ نرس کی بھرتی کیلئے احتجاج کرنے والی امیدواروں نے الزام لگایا کہ انٹرویو سے پہلے ہی تمام اسامیوں پر بھرتی کی جاچکی ہے جس کی وجہ سے انٹرویوز منسوخ کیے گئے ہیں۔ خواتین امیدواروں کے احتجاج اور میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ کو ہوش آئی اور انہوں نے انٹرویو کرنے کی یقین دہانی پر خواتین کو ٹینکی سے نیچے اتارلیا۔
