لیبیاءکے سابق حکمران معمرقذافی کے صاحبزادے کا لبنان میں اغواءو رہائی
بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیاءکے سابق حکمران معمرقذافی کے بیٹے ہنیبل قذافی کو لبنان میں مسلح گروہ نے اغواءکرلیاتاہم کچھ دیر بعد دوبارہ رہاکردیاگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لبنانی ٹی وی پر دکھائی جانیوالی ویڈیو میں مغوی بزنس مین ہنیبل قذافی 1978ءمیں لبنانی شیعہ رہنماءموسیٰ الصدرسے متعلق مزید معلومات کی اپیل کررہاتھا۔پولیس کے مطابق قذافی کے بیٹے کو بالبیک میں چھوڑدیاگیاجس کے بعد اُنہیں بیروت روانہ کردیاگیا۔ یاد رہے کہ معمرقذافی کے 40سالہ بیٹے کو 2012ءمیں عمان میں سیاسی پناہ دی گئی تھی جبکہ ان کے والد کو ایک سال قبل ہی 2011ءمیں اقتدار سے بے دخل کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیاتھا۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ موسیٰ الصدر بیسویں صدی کے نہایت معروف شیعہ عالم تھے اور1978ءمیں لیبیاءکے دورے کے دوران دودیگر ساتھیوں سمیت لاپتہ ہوگئے تھے ۔ معمرقذافی نے اس گمشدگی میں اپنی کسی قسم کی مداخلت سے انکار کیاتھا لیکن بہت سے لوگ اس گمشدگی میں ان کے کردار ہونے کا ملزم ٹھہراتے تھے ۔
