ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اداروں نے شرکت کی , اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کی، جس مٰیں کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
