جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر سفر کرنے والے 5افغان باشندے دبئی ایئر پورٹ پر گرفتار
دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر سفر کرنے والے 5افغانی باشندوں کو دبئی ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق جعلی پاکستانی پاسپورٹس پریہ افراد کابل سے دبئی، دوحہ سے مدینہ جارہے تھے جنہیں دبئی ایئر پورٹ پر گرفتار کیا گیا ، حراست میں لئے گئے افغان باشندوں میں احسان اللہ، حسن خان،حمایت اللہ، صادق اللہ اور سیف اللہ شامل ہیں۔
