کراچی جانیوالی پرواز منسوخ ہونے پر دولہا دلہن لانے سے محروم ، ائیرپورٹ پر احتجاج

کراچی جانیوالی پرواز منسوخ ہونے پر دولہا دلہن لانے سے محروم ، ائیرپورٹ پر ...
کراچی جانیوالی پرواز منسوخ ہونے پر دولہا دلہن لانے سے محروم ، ائیرپورٹ پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) ایئربلیو کی انتظامیہ نے دولہے کے دل کے ارمانوں کا خون کر دیا، اچانک پرواز منسوخ ہونے پر اپنی دلہن لانے کیلئے جانے والا دولہا لاہور ائیرپورٹ پر سراپااحتجاج بن گیا۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی رضوان امانت کا نکاح کراچی میں طے پایا تھا،جب وہ کراچی جانے کیلئے اپنے اہلخانہ اور عزیزواقارب کے ہمراہ لاہور ائیرپورٹ پہنچا تو ایئربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز  403 نے اسے عین وقت پر دھوکا دے دیا۔ ایئربلیو انتظامیہ نے اچانک وجہ بتائے بغیر پرواز کو منسوخ کر دیا جس کی وجہ سے دولہا اور اس کے اہلخانہ کراچی روانہ نہ ہو سکے۔ دولہے رضوان امانت، اسکے اہلخانہ اور باراتیوں نے لاہور ائیرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔

مزید :

لاہور -