سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کو بچاناچاہتی ہے، آصف زرداری کی پاکستان واپس نہ آنے کی ایک وجہ میں ہوں : ذوالفقار مرزا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کو بچانا چاہتی ہے، آصف زرداری کی بیماری کی وجہ میں اور ڈاکٹر عاصم ہیں، سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ذوالفقار مرزا نے بیان دیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کیلئے الزام بہت چھوٹاسا لفظ ہے،سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اوران کیخلاف کوئی کیس نہیں چلانا چاہتی ہے۔ کچھ وجوہات کی بناء پر آصف زرداری بیمار ہیں اور ان کی پاکستان واپس نہ آنے کی دو وجوہات ہیں جن میں سے ایک میں اور دوسری وجہ ڈاکٹر عاصم ہیں، اگر ہم دونوں نہ ہوتے تو آصف زرداری دبئی سے پاکستان آ چکے ہوتے ۔ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت رینجرز اختیارت ختم نہیں کر سکتی ہے اور ان کے بلا وجہ کے نخرے ختم ہو جائیں گے ،سندھ حکومت رینجرز کی مخالفت برداشت نہیں کر سکتی ہے ، حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرے گی۔
