سرفراز دھوکہ نہیں دے گا مگر ’پی کے ‘کے سرفراز سے بڑا دھوکہ ہو گیا ، آئندہ یش راج فلمز کے بینر تلے کام نہ کرنے کا فیصلہ
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’پی کے ‘میں پاکستانی لڑکے سرفراز کا کردار ادا کرنے والے سشات سنگھ راجپوت کے بارے میں عامر خان بھی بار بار کہتے رہے کہ سرفراز نے دھوکہ نہیں دیا تاہم سشات سنگھ راجپوت کا خیال ہے کہ وہ خود ادتیہ چوپڑا سے ’دھوکہ ‘کھا گئے ہیں۔ڈی این اے انڈیا ڈاٹ کام میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ کی فلم ’شدھ دیسی رومانس ‘ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سشات سنگھ راجپوت کے ساتھ یش راج فلمز نے دو اور فلموں کا معاہدہ کیا جس کے تحت دوسری فلم ’جاسوس بائیو مکیشن بکشی‘ بنائی ۔سب ٹھیک چل رہا تھا تاہم تیسری فلم ’پانی ‘بنانے کا معاہدہ تھا تاہم یش راج اس پراجیکٹ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اب فلم مزید پروڈیوس نہیں کی جا رہی اور شیکھر کپور اپنے اس پراجیکٹ میں ہچکولے کھا رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اب کوئی انٹرنیشنل پروڈیوسر تلاش کر رہے ہیں جو ان کی اس فلم کی پشت پناہی کر سکیں۔
تاہم سشانت سنگھ راجپوت ایسا محسوس کرنے کی کئی وجوہات رکھتے ہیں کہ ادیتیہ چوپڑا نے انہیں دھوکہ دیا ۔سشانت کومحض اس لئے فلم ’فتور‘میں اداکاری سے انکار کرناپڑاکیونکہ اس فلم کی تاریخ فلم ’پانی ‘سے متصادم تھی ۔جس کے بعدفلم ’رام لیلہ ‘میں کام کرنے کی آفر دی گئی تاہم وہ یش راج فلمز کے ساتھ کنٹریکٹ کر چکے تھے لہذا انہوں نے ’رام لیلہ‘میںکام کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد رام لیلہ کے لئے رنبیر سنگھ کو آفر دی گئی ۔ اندرونی ذرائع کے مطابق ادیتہ نے سشانت کو بے فکرے میں کاسٹ کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا تاہم بعد میں ان سے رابطہ کئے بغیر ہی ان کی جگہ رنویر کو کاسٹ کر لیا ۔ ادیتہ چوپڑا کے اس اقدام سے ’پی کے‘کے سرفراز آجکل پریشان ہیں اور انہوں نے یش راج فلمز کے بینر تلے کام نہ کرنے کافیصلہ بھی کر لیا ہے ۔دوسری جانب یش راج فلمز کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سشانت راجپوت اب مزید ہماری ٹیلنٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ہم ان کے بہتر مستقبل کے لئے دعا گوہیں۔
