داعش شام کے 70فیصد حصے پرقابض ہوچکی ہے:روسی وزیردفاع کادعویٰ

داعش شام کے 70فیصد حصے پرقابض ہوچکی ہے:روسی وزیردفاع کادعویٰ
داعش شام کے 70فیصد حصے پرقابض ہوچکی ہے:روسی وزیردفاع کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(آئی این  پی )روسی وزیردفاع سرگوئی شوئیگو نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش شام کے70فیصد حصے پرقابض ہوچکی ہے۔ انہوں نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ داعش اپنی کارروائیوں کا دائرہ کار وسطی ایشیائی ریاستوں تک پھیلا دیں گے۔بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے جنگجوئوں نے شام کے ستر فیصد حصہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعشی جنگجوئوں کی تعداد ساٹھ ہزارکے قریب ہوچکی ہے اور خدشہ ہے اب وہ اپنی کارروائیوں کا دائرہ کار وسطی ایشیائی ریاستوں تک پھیلا دیں گے۔سرگوئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے داعش کے آٹھ ہزار ٹھکانوں کونشانہ بنایاجاچکا ہے۔ اس سے قبل روسی صدرولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ روس شام میں اپنے لیے خطرہ بننے والے ہرہدف کو نشانہ بنائیگا۔