جان کے خطرے پر ڈاکٹر عاصم کو کلیئر کیا، تفتیشی ڈی ایس پی کا اعتراف
کراچی(مانیٹرنگ دیسک) ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی ڈی ایس پی الطاف حسین کا ویڈیوبیان حساس اداروں نے حاصل کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو بیان میں تفتیشی افسر الطاف حسین نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جان کے خطرے کے پیش نظر ڈاکٹر عاصم کلیئر قرار دیا۔اس لئے ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم کی۔ان کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ان پر بے پناہ دباو ہے اس بارے میں خفیہ اداروں کو بھی آگاہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ اعترافی ویڈیو اس وقت وزیر داخلہ چودھری نثار کے پاس ہے۔ جے آئی ٹی نے ڈاکٹر عاصم پر لگے تمام الزامات کو درست قرار دیا تھا۔
