چین نے اپنے ایٹمی ہتھیار ایسی جگہ پہنچادئیے کہ امریکہ کی نیندیں اڑگئیں، شدید پریشان کردیا

چین نے اپنے ایٹمی ہتھیار ایسی جگہ پہنچادئیے کہ امریکہ کی نیندیں اڑگئیں، شدید ...
چین نے اپنے ایٹمی ہتھیار ایسی جگہ پہنچادئیے کہ امریکہ کی نیندیں اڑگئیں، شدید پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور امریکا کے درمیان ایک خاموش عسکری تنازعہ مسلسل جاری ہے جس میں اب ایک ایسا موڑ آگیا ہے کہ جس کے بعد امریکا پر لرزہ طاری ہے۔ اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پینٹاگون کے حکام اور خصوصاً امریکی سٹریٹجک کمانڈ اینڈ ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے تصدیق کردی ہے کہ چین نے اپنی آبدوزوں پر ایٹم بم لیجانے والے میزائل پہنچا دئیے ہیں اور یہ خطرناک آبدوزیں چینی سمندر میں پٹرولنگ بھی کررہی ہیں۔
امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس گزشتہ سال ہی یہ اطلاع آگئی تھی کہ چین jin-class میزائل آبدوزوں کی پٹرولنگ شروع کرنے والا ہے اور اب اس پٹرولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، تاہم نیوکلیئر اینڈ سٹریٹجک کمانڈ کے کچھ حلقوں کو ابھی بھی یقین نہیں ہے کہ چینی آبدوزوں پر نصب میزائل ایٹم بموں سے لیس ہیں۔ اخبار کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایٹم بموں کو عموماً میزائلوں سے علیحدہ رکھا جاتا ہے اور چین کی طرف سے ایٹمی میزائلوں سے لیس آبدوزوں کی پٹرولنگ شروع کرنے کا اقدام ایک بہت بڑی اور خطرناک تبدیلی ہے۔ امریکی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ چینی آبدوزوں پر نصب JL-2 نیوکلیئر میزائلوں کی مار امریکا تک ہے، اور امریکا کے لئے شائد کبھی بھی اس سے بڑا خطرہ سامنے نہیں آیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -