دھمکیاں نہ دی جائیں ہمارے پاس بھی معافی نامے اور ویڈیوز ہیں، خورشید شاہ،سردارطیف کھوسہ

دھمکیاں نہ دی جائیں ہمارے پاس بھی معافی نامے اور ویڈیوز ہیں، خورشید ...
دھمکیاں نہ دی جائیں ہمارے پاس بھی معافی نامے اور ویڈیوز ہیں، خورشید شاہ،سردارطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں. پیپلز پارٹی عوام کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتی۔اے آر وائی ٹی وی کے پروگرام”پاور پلے“ اور سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان رہنماوں  کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی ویڈیوز اور معافی نامے ہیں۔ ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں اس سے ملک میں انتشار پھیلے گا۔ چودھری نثار کی پریس کانفرنس ان کے شایا ن شان نہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کے لوگ ایک بار پھر سیاست کو 90کی دہائی میں لے جارہے ہیں۔چودھری نثار نے سندھ کو نہیں بلکہ وفاق کو دھمکی دی لیکن وہ سن لیں کہ ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سند پاکستان کا پلر ہے اگر خدانخواستہ اس پلر کو ہلانے کی کوشش کی گئی تو ملک کو شدید نقصان پہنے گا۔ چودھری نثار ہوش کے ناخن لیں۔

مزید :

قومی -