ایک ایسی ”عجوبہ “ بلی،چیتا بھی لگے،شیر بھی لگے،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

ایک ایسی ”عجوبہ “ بلی،چیتا بھی لگے،شیر بھی لگے،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
 ایک ایسی ”عجوبہ “ بلی،چیتا بھی لگے،شیر بھی لگے،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )ایک ایسی بلی منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر ہر آدمی دھوکہ کھا جاتا ہے۔سب سمجھنے لگتے ہیں یہ صرف میک اپ کا کمال ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہوسکتا لیکن یہ میک اپ کاکمال ہے نہ ہی کوئی دھوکہ دہی ہے۔ یہ سب قدرت کے رنگ ہیں جنہوں نے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ڈیلی میل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ایک پانچ سالہ بلی دکھائی گئی ہے۔بلی کیا ہے ایک ”عجوبہ“ ہے جس کا چہرہ دیکھو توآدھا شیر اور آدھا چیتالگتی ہے۔دراصل اسکے چہرے کے دو رنگ ہیں۔آدھا رنگ کالا اور آدھا براﺅن ہےجبکہ اسکے آنکھوں کے بھی دو رنگ ہیں۔جدھر کالا رنگ ہے وہاں کی آنکھ پیلی اور جدھر براﺅن کلر ہے ادھرکی آنکھ نیلی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس عجوبہ بلی کو سوشل میڈیا پر سوا نو لاکھ افراد لائک کر چکے ہیں جبکہ یوٹیوب پر دیکھنے والوںکی تعداد لاکھوں میں ہے۔اس بلی کو نیشنل جیوگرافک میگزین نے بھی ٹائٹل سٹوری کے طور پر شائع کیا ہے اور ایک امریکی ٹی وی کے شو میں بھی پیش کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر بلی کے مالک نے لکھا ہے کہ اس کا رنگ سو فیصدقدرتی ہے۔کوئی میک اپ کیا گیا ہے نہ ہی کوئی حربہ استعمال کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -