رینجرز کو اختیارات میں توسیع نہ دینا صوبے کو سول وار کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے:پیرپگارا

رینجرز کو اختیارات میں توسیع نہ دینا صوبے کو سول وار کی طرف دھکیلنے کے ...
 رینجرز کو اختیارات میں توسیع نہ دینا صوبے کو سول وار کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے:پیرپگارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ  پیرپگارا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو اختیارات میں توسیع نہ دینا صوبے کو سول وار کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے ،رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے کو فوری حل کرنا ہوگا ،فوج اور رینجرز لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانا چاہتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق ”مخدوم ہاو¿س“ ہالہ میں مخدوم جمیل الزماں سے ان کے والد امین فہیم کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیر پگارا نے رینجرز نے کراچی میں آپریشن کرکے شہر کی رونقوں کوبحال کیا ہے ۔رینجرز کا آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے ۔سب لوگ رینجرز کے آپریشن کو سراہتے ہیں ۔رینجرز نے کراچی میں بدامنی کو کنٹرول کیا ہے ۔سندھ حکومت رینجرز کو اختیارات نہیں دے رہی ہے اس سے صورت حال خطرناک ہورہی ہے ۔اگر رینجرز کو سندھ سے ہٹایا گیا تو صوبہ سول وار کی طرف جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پیسے دہشت گردی میں استعمال ہوئے ہیں ۔صوبے میں پانچ سال میں اتنی کرپشن کی گئی ہے کہ جتنی گزشتہ 20برس میں نہیں کی گئی ۔ہم قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف وفاق کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کراچی آپریشن جاری رہے اور رینجرز کو اختیارات ملیں ۔پیر پگارا نے مخدوم امین کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی وفات سے جو نشست خالی ہوئی ہے اس پر مسلم لیگ (فنکشنل)اپنا امیدوار نہیں لائے گی ۔

مزید :

کراچی -