دنیا کا وہ حکمران جس کی تصویر دنیا کے 33 ممالک کے کرنسی نوٹوں کی زینت بن چکی ہے، کیا آپ نام بتاسکتے ہیں
لندن(نیوزڈیسک)آپ نے دنیا کے کرنسی نوٹوں پر مختلف لوگوں کی تصاویر دیکھی ہوں گی اور ہر ملک کے حکمران کی تصویر اسی ملک کے نوٹ پر ہوتی ہے لیکن ایک شخصیت ایسی بھی ہے جس کی تصویر دنیا کی 33ممالک کی کرنسیوں پر موجود ہے۔
مشرق میں آسٹریلیا سے لے کرمغرب میں ٹرینی ڈاڈ اور ٹوبیگو تک کے ان ممالک میں ملکہ الزبتھ دوئم کی تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے۔کینیڈا وہ پہلا ملک تھا جس نے ملکہ برطانیہ (اس وقت 9سالہ شہزادی) کی تصویر کا استعمال پہلی بار 1935ءمیں اپنے 20ڈالر کے نوٹ پر کیا۔ اس کے بعد سے اب تک برطانیہ اور اس کی نوآبادیاتی ممالک میں ملکہ برطانیہ کی تصویر والے نوٹ شائع ہورہے ہیں۔کچھ ممالک ایسے ہیں جو ملکہ کی سالوں پرانی تصاویر شائع کررہے ہیں جن میں وہ خوبصورت اور نوجوان نظر آتی ہیں لیکن کچھ ملک ملکہ کی تازہ تصویر کو ترجیح دیتے ہیں۔1980ءمیں جب وسطی امریکی کے ملک بلیز(برطانیہ کی سابقہ نوآبادی)نے اپنے نئے نوٹ شائع کئے تو اس نے ملکہ کی 20سال پرانی تصویر کو نوٹ پر پرنٹ کیا۔