شارجہ میں پاکستانی نے اپنی ایمانداری سے وطن کا نام روشن کردیا،کروڑوں روپے مالک کو لوٹا دیئے
شارجہ (نیوزڈیسک)شارجہ میں مقیم ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ٹیکسی میں کروڑوں روپے بھول جانے والے مسافر کو اس کی رقم لوٹا کر دنیا بھر میں وطن میں کا نام روشن کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوریا کا بزنس مین پاکستانی ڈرائیور نصیب اللہ شیر ڈھولا کی ٹیکسی میں 5کروڑ روپے سے زائد رقم کے مساوی درہم اوراہم دستاویزات سے بھرا بریف کیس بھول گیا۔نصیب اللہ نے فوری طور پر رقم اور دستاویزات شارجہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی تک پہنچائی ۔وہاں سے پولیس کو اطلاع کی گئی جس کے بعد ٹیکسی ڈرائیو راور پولیس نے مالک کو ڈھونڈ نکالا اور رقم اس کے حوالے کردی۔یواے ای حکام نے اس ایمان داری پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نصیب اللہ کو سر ٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا ہے۔