”اگر آپ کو یہ ٹیکسٹ میسج موصول ہوتوکسی بھی صورت جواب مت دیں ورنہ۔۔۔“
نیویارک(نیوزڈیسک) خیال کیا جاتا ہے کہ فراڈیے صرف پاکستان میں معصوم لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں اورانہیں جعلی میسج بھیج کر ان سے رقم بٹورتے ہیں لیکن حال ہی میں امریکہ اور برطانیہ میں موبائل فون صارفین کو مشہور زمانہ کمپنی Amazonکانام استعمال کرتے ہوئے دھوکے بازوں نے میسج بھیجے۔
برطانوی اخبار انڈیپنڈینٹ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کئی موبائل صارفین کو بظاہر ایمازون کی طرف سے میسج موصول ہوئے جس میں ان سے یا تو ای میل مانگا گیا یا پھر انہیں میسج میں موجود لنک پر کلک کرکے یہ گفٹ واﺅچر وصول کرنے کاکہاگیا۔امریکہ میں ملنے والے ٹیکسٹ میسج میں لکھاہے:”آپ ایمازون کی جانب سے ایک ہزار ڈالر کا گفٹ واﺅچر جیت چکے ہیں اور ا س کا نمبر YN89-07L-FG3C۔ برائے مہربانی اپنے ای میل کی تصدیق کریں تاکہ اسے واﺅچر میں شامل کیا جائے۔“
’مستقبل میں دن 24نہیں بلکہ 25 گھنٹے کا ہوگا کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے سب سے بڑی خبر سنادی
اسی طرح برطانیہ میں بھی لوگوں کو میسج ملا اور اس میں ایمازون کے سپیلنگ Amaz0nلکھے گئے تھے اور انعام کی رقم50پاﺅنڈ بتائی گئی۔سائبر کرائم کی روک تھام کے ماہربرائن جیکسن کاکہنا تھا کہ ایس ایم ایس اس طرح کے جرائم کرنے والے افراد کے لئے نیا ہتھیار بن چکا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ کو ایسا میسج بھی موصول ہوسکتا ہے کہ اس ایپ کو انسٹال کریں اور جیسے ہی آپ ایسا کریں گے آپ کے فون میں موجود ڈیٹا چوری کرلیں گے۔ایمازون نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے آنے والے انجانے ٹیکسٹ میسج کا ہرگز کوئی جواب نہ دیں اور اپنا اکاﺅنٹ دیکھنے کے لئے ایمازون کی ویب سائٹ پر جائیں۔”اس طرح کے میسج ایسے محسوس ہوتے ہیں کہ ہماری جانب سے بھیجے جارہے ہیں لیکن یہ آپ کو کسی ایسی ویب سائٹ پر لے جائیں گے جہاں آپ کا ڈیٹا چوری ہوجائے گا،“ ایمازون نے اپنے بیان میں لوگوں کو بتایا۔