قبض کی شکایت ہو یا پاخانہ کرنے میں مشکل کا سامنا تو جسم کی یہ جگہ دبائیں، فوری مسئلہ حل ہوجائے گا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) زمانہ قدیم سے ہی یہ بات حکماءکے علم میں ہے کہ قبض ام الامراض ہے اور آج جدید دور کے سائنسدان بھی اسے ایک تشویشناک بیماری اور کئی دیگر بیماریوں کی جڑ قرار دیتے ہیں۔ ہمارے غیر صحت مندانہ طرز زندگی اور ناقص خوراک کا نتیجہ ہے کہ آج کے دور میں ہر پانچ میں سے ایک شخص قبض اور گیس کی تکلیف میں مبتلا نظر آتا ہے۔ لوگ اس مصیبت سے نجات کے لئے کیا کیا نہیں کرتے، لیکن گھریلو ٹوٹکوں اور دیسی نسخوں سے لے کر جدید انگریزی ادویات تک ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود اکثر لوگ اس مسئلے سے جان نہیں چھڑواپاتے۔
بھارت میں اقلیتوں اور دلتوں کو اگر ایسے ہی نشانہ بنایا جاتا رہا توہندوستان ایک بار پھر تقسیم کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے:جمعیت علمائے ہند کی وارننگ
ویب سائٹ ہیلتھی لائف ٹرکس کے مطابق اس پریشان کن مسئلے کا ایک بہت آسان حل سائنسی جریدے جنرل انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اس تکنیک میں آپ نے جسم کے ایک حصے کو دبانا یا مساج کرنا ہے۔ یہ حصہ پاخانے کے اخراج کی جگہ اور اعضائے مخصوصہ کے درمیان والی جگہ ہے۔ جب آپ پاخانے کی حاجت محسوس کر رہے ہوں لیکن حاجت رفع نہ کرپارہے ہوں تو اس حصے کا مساج شروع کردیں، بس سمجھیں کہ کام ہو گیا۔