شوہر گھر میں داخل ہوا تو بیوی خون میں لت پت پڑی تھی لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ شوہر بھی قہقہے لگانے لگا

شوہر گھر میں داخل ہوا تو بیوی خون میں لت پت پڑی تھی لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ ...
شوہر گھر میں داخل ہوا تو بیوی خون میں لت پت پڑی تھی لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ شوہر بھی قہقہے لگانے لگا

  


لندن (نیوز ڈیسک) یوٹیوب کا مشہور چینل K4Lاپنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین میں بہت مشہور ہے۔ اگرچہ اس کی ویڈیوز پہلے بھی بہت توجہ حاصل کرتی رہی ہیں لیکن تازہ ترین ویڈیو کے مناظر تو مزاحیہ سے زیادہ لرزہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔ یہ چینل نوجوان لڑکی ڈیارہ اور اس کا ساتھی کین چلاتے ہیں، جو اکثر ایک دوسرے کے ساتھ کئے گئے مذاق کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔ تازہ ترین ویڈیو میں ڈیارہ نے کین کے ساتھ بھیانک مذاق کرتے ہوئے اسے ایسے صدمے سے دوچار کردیا کہ بیچارہ سرپکڑ کر بیٹھ گیا۔

ویڈیو کے آغاز میں ڈیارہ بتاتی ہے کہ کین کھانا لینے کے لئے باہر گیا ہوا ہے اور وہ اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے کچھ ایسا کرنے والی ہے جو اسے واقعی پریشان کردے گا۔ پھر وہ اپنے منصوبے کے مطابق تیاری شروع کردیتی ہے۔ اس نے نقلی خون کا ایک گیلن پہلے سے لاکر رکھا ہوا تھا جبکہ اپنے جسم پر زخموں کے نشانات بنانے کے لئے بھی مطلوبہ چیزیں تیار کررکھی تھیں۔ وہ جلدی سے اپنے سینے پر ٹشو اور میک اپ کے ذریعے گہرے گھاﺅ کا نشان تیار کرتی ہے اور اپنی گردن اور چہرے پر بھی زخموں کے نشان بناتی ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے جسم پر نقلی خون انڈیل لیتی ہے جبکہ واش روم اور کمرے کے فرش پر بھی نقلی خون بہا دیتی ہے۔ اب بیرونی دروازے کے ہینڈل سے لے کر اندر تک ہر طرف خون کے چھینٹے نظر آتے ہیں جبکہ وہ خود بے حس و حرکت ہوکر واش روم کے فرش پر لیٹ جاتی ہے۔

اس نوجوان نے اپنا پیار پانے کے لئے چوریاں کرنا شروع کردیں لیکن اس لڑکی نے اس کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ سن کر آپ کا محبت سے اعتبار اٹھ جائے گا

کچھ دیر بعد کین کھانے کی اشیاءاٹھائے اندر داخل ہوتا ہے اور ہر طرف خون بکھرا دیکھ کر ٹھٹھک جاتا ہے۔ وہ ڈیارہ کو آوازیں دیتا ہوا تیزی سے واش روم کی جانب بڑھتا ہے اور اپنے سامنے اپنی پیاری دوست کو خون میں لت پت دیکھ کر چیخ اٹھتا ہے۔ وہ روتے ہوئے جھکتا ہے اور ڈیارہ کے جسم کو ہلا ہلا کر اسے ہوش میں لانے کی کوشش کرتا ہے۔ بیچارہ کین کبھی اس کے بے حس و حرکت جسم کو جھنجھوڑتا ہے تو کبھی غم کے مارے سرپکڑ کر رونے بیٹھ جاتا ہے۔ پھر وہ اٹھتا ہے اور اپنا موبائل فون لے کر آتاہے، گویا ایمبولینس منگوانا چاہتا ہو۔

عین اس وقت ڈیارہ قہقہہ لگاتے ہوئے آنکھیں کھول دیتی ہے۔ اسے مسلسل قہقہے لگاتے دیکھ کر کین سکتے کی کیفیت میں نظر آتا ہے۔ وہ کچھ دیر تک خاموشی سے اسے تکتا رہتا ہے اور پھر اس کے خوفناک مذاق پر برہم ہوکر اسے برا بھلا کہنا شروع کردیتا ہے اور خود بھی ہنسنے لگتا ہے۔

ڈیارہ کی اس ویڈیو کو جہاں بہت سے لوگوں نے پسند کیا ہے وہیں اسے گھٹیا مذاق قرار دے کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ بہر حال، کوئی اسے پسند کرے یا ناپسند، اب تک تقریباً ایک کروڑ بار اسے دیکھا ضرور جاچکا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس