عورت کو مارنے کے بعد بھی سکون نہ آیا تو ظالم سرجن اپنا اہم ترین حصہ بڑا کرنے لگا لیکن پھر۔۔۔ ایسا واقعہ کہ شیطان بھی شرماجائے
بیونس آئرس (نیوز ڈیسک) ارجنٹینا میں ایک جعلی پلاسٹک سرجن نے ایک خاتون کا لائپو سکشن آپریشن کرتے ہوئے اسے موت کے منہ میں پہنچادیا۔ اس شیطان صفت شخص کی دیدہ دلیری دیکھئے کہ جب پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچی تو یہ بے فکری کے ساتھ اپنی مردانہ صلاحیت میں اضافے کے لئے جسم کے مخصوص حصے کا آپریشن کروارہا تھا۔
مردہ خانے کے فریزر میں مردہ زندہ ہوگیا، عملے کی دوڑیں لگ گئیں
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 49 سالہ خاتون بیٹرز گتاری کا آپریشن 48 سالہ جعلی پلاسٹک سرجن کارلوس گستاوو نے اپنے کلینک میں کیا۔ اگلے دن ہی خاتون کی موت ہوگئی اور اس کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر نے غلط لائپو سکشن آپریشن کو موت کی وجہ قرار دیا۔ خاتون کے اہلخانہ کی شکایت پر پولیس کارلوس کو گرفتار کرنے کے لئے اس کے کلینک پہنچی، مگر اہلکار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نہ صرف اس شیطان کو مریضہ کی ہلاکت پر کوئی فکرمندی نہ تھی بلکہ یہ اپنی مردانہ صلاحیت میں اضافے کے لئے مخصوص آپریشن کروارہا تھا۔
پولیس نے سفاک ملزم کو اسی حالت میں گرفتار کر کے مینڈوزا شہر کے ایک ہسپتال پہنچادیا جہاں مختصر طبی امداد کے بعد اسے تھانے لیجایا گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کے خلاف 2013ءمیں بھی ایک مریض کی ہلاکت کا کیس درج ہوا، لیکن یہ اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس بار پولیس نے ٹھوس شواہد اور ثبوت جمع کئے ہیں اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اسے سخت ترین سزا مل سکے گی۔