”کیا تم مجھ سے شادی کرو گی“ بولنے والے بندر کی ویڈیو نے دنیا بھر میں دھوم مچادی

”کیا تم مجھ سے شادی کرو گی“ بولنے والے بندر کی ویڈیو نے دنیا بھر میں دھوم ...
”کیا تم مجھ سے شادی کرو گی“ بولنے والے بندر کی ویڈیو نے دنیا بھر میں دھوم مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) آپ نے طلسماتی کہانیوں اور سائنس فکشن فلموں میں جانوروں کو بولتے ضرور دیکھا ہو گا لیکن امریکی سائنسدانوں نے ہماری حقیقی دنیا میں ایک بندر کی گفتگو کو انگریزی زبان میں تبدیل کرکے حیرت انگیز کارنامہ کر دکھایا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پرنسٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مکیک نسل کے ایک بندر کے ہونٹوں، زبان اور آواز پیدا کرنے والے اعضاءلیرنکس کی حرکات کو ایکسرے ویڈیو کی صورت میں ریکارڈ کیا اور پھر اس ڈیٹا کو انگریزی زبان میں تبدیل کیا۔ آپ یہ جان کر یقینا حیران ہوں گے کہ بندر نے جو جملہ بولا وہ کچھ یوں تھا، ”کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟“

تمام اونٹوں پر یہ چیز لگادو‘ ایرانی حکومت نے اونٹوں کے بارے میں ایسا حکم دے دیا کہ جان کر انسان کی ہنسی نہ رُکے
اس دلچسپ تجربے کے متعلق بات کرتے ہوئے سائنسدان ڈاکٹر آصف غضنفر کا کہنا تھا ”اگرچہ یہ معلومات ایک مکینیک بندر کے بارے میں حاصل ہوئی ہیں لیکن اس سے یہ نظریہ غلط ثابت ہوگیا کہ جانور صرف جسمانی ساخت کے محدود ہونے کی وجہ سے بول نہیں سکتے۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ بندروں میں آواز پیدا کرنے والے اعضاءانسانوں سے ملتے جلتے ہوتے ہیں لیکن یقینا اصل فرق دماغ میں ہے جس کی وجہ سے انسان بول سکتے ہیں لیکن بندر بول نہیں سکتے۔ سائنسدانوں نے اس تجربے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مزید تجربات سے جانوروں کے بول چال کے متعلق اہم معلومات حاصل کی جائیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -