اگر آپ دو انڈے پھینٹ کر 30منٹ تک ۔۔۔ ماہرین نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ حل کردیا

اگر آپ دو انڈے پھینٹ کر 30منٹ تک ۔۔۔ ماہرین نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ حل ...
اگر آپ دو انڈے پھینٹ کر 30منٹ تک ۔۔۔ ماہرین نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ حل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) خوبصورت، موٹے اور لمبے بال لڑکیوں کی بنیادی خواہشات میں سے ایک ہے لیکن بازار میں ملنے والے شیمپوﺅں سے یہ خواب بن کر رہ جاتا ہے۔آئیے آپ کو چند ایسے قدرتی طریقے بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کے بال چمکدار ،موٹے اور لمبے ہوجائیں گے۔
مختلف تیل ملا کر
آپ کو چاہیے کہ مختلف طرح کے تیل جیسے سرسوں، ناریل، ٹی ٹری آئل اورآملہ کے تیل مکس کریں اور ان سے سر کا مساج کریں،30منٹ بعد بالوں کو دھولیں۔یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرائیں۔
ایلو ویرا
کوار گندل ( ایلوویرا) کا جیل لیں اور اسے سر میں براہ راست لگائیں، 30منٹ تک اسے لگارہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں۔ ہفتے میں یہ عمل دو سے تین بار کرنے سے آپ واضح نتائج دیکھیں گے۔
السی کے بیج
ان بیجوں کو صدیوں سے بالوں کو مضبوط بنانے اور ان کی نشوونما کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ دوکھانے کے چمچ السی کے بیج پانی میں 10گھنٹے تک بھگوئیں اور پھر انہیں اچھی طرح باریک پیسٹ بنالیں۔انہیں اپنے بالوں اور سر میں لگائیں اور 30منٹ بعد نیم گرم پانی سے سر دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں کم از کم ایک بار ضرور کریں اور دیکھیں کہ بال خوبصورت اور لمبے ہونے لگے ہیں۔
انڈے
اس میں موجود پروٹین اور وٹامنز بالوں کی نشوونما کے لئے انتہائی مفید پائے گئے ہیں۔ دوانڈوں کو کسی برتن میں اچھی طرح پھینٹنے کے بعد انہیں بالوں میں لگائیں۔30منٹ بعد بالوں کو کسی اچھے شیمپو سے دھولیں،یہ عمل ہفتے میں کم از کم تین بار ضرور کریں۔
اورنج جوس
مالٹے میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ بالوں کو فائدہ دیتی ہے۔ ایک مالٹے کا جوس نکالیں اور اسے چھاننے کے بعد اس کے گودے کو سر میں لگائیں،30منٹ بعد دھولیں۔ہفتے میں دو بار یہ عمل کریں اور بالوں کوخوبصورت بنالیں۔
سرسوں کا تیل اور دہی
دو کھانے کے چمچ سرسوں کا تیل لے کر اسے دہی میں ملائیں اور اس آمیزے کو سر پر لگائیں۔ایک گھنٹہ تک لگارہنے دیں اور پھر بالوں کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔ یہ نسخہ بھی ہفتے میں ایک بار کرنے سے بال ملائم، خشکی سے پاک اور لمبے ہوجائیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -