فوجی حلقوں نے نواز شریف کو مسترد کر دیا،حکومت کی کوئی عزت نہیں، ادارے اس سے تنگ ہیں : شیخ رشید

فوجی حلقوں نے نواز شریف کو مسترد کر دیا،حکومت کی کوئی عزت نہیں، ادارے اس سے ...
فوجی حلقوں نے نواز شریف کو مسترد کر دیا،حکومت کی کوئی عزت نہیں، ادارے اس سے تنگ ہیں : شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم کے لیگ سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوجی حلقوں نے نواز شریف کو مسترد کر دیا فوج اس حکومت سے بالکل تنگ آچکی ہے،پیسوں سے عزت نہیں ملتی عزت اپنے کاموں سے ملتی ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام “سوال یہ ہے “ میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کانواز شریف پر تنقیدکرتے ہوئے کہنا تھاکہ میں بھی نواز شریف کے لندن والے فلیٹوں میں گیا ہوں،نواز شریف نئے ہیلی کاپٹر خرید رہے ہیںانہوں نے الیکشن کے لئے کافی پیسہ اکٹھاکر رکھاہے،ممکن ہے نواز شریف پانامہ کیس جیت جائیں لیکن جب تک ملک میں دو اپوزیشن لیڈر شیخ رشید اور عمران خان باقی ہیں حکومت کو قوم کا پیسہ ہضم نہیں ہونے دیں گے،عوام ہماری بات بھی ا سی لئے سنتی ہے کہ عمران اور شیخ رشید سچ بولتے ہیں،ہم نے قوم کے سامنے انکا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ان کی اصلیت سامنے آچکی ہے،عوام اب انہیں گالیاں دے رہے ہیں ،پانامہ لیگ ان کے لئے پاجامہ لیگ بن چکی ہے،شیخ رشید نے کہا کہ بعض چہرے نظر نہیں آتے پردے کے پیچھے کچھ اور بظاہر کچھ اور ہوتے ہیں اور جب مکروہ چہرہ بے نقاب ہوجائے تو سینہ تان کر کہتے ہیں کہتے ہیں جاو¿ جو ہوتا ہے کر لو کیونکہ وہ مطمئن لٹیرے ہیں جن کو معلوم ہے ہم نہیں پکڑے نہیں جاسکتے،مجھے تو یوں لگتا ہے جیسے ہمارے ملک میں چور مچائے شور کی فلم لگی ہوئی ہے۔
شریف کہتے ہیں کہ نئے ہسپتال چلائیں گے جبکہ پہلے سے90 فیصد تیار ہسپتالوں کو چلا نہیں پارہے تونئے ہسپتالوں کا قیام کیسے عمل میںلائیں گے،حکومت دعوی کرتی ہے کہ ہم اٹامک پاور ہیں مگر دعوی ہی کرسکتے ہیں کیونکہ حویلیاں میںحادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کے شہید مسافروں کی ڈی این اے کی رپورٹ ابھی تک نہیں آسکی، کچھ لوگ جہاز میںشہید ہوچکے ہیں کچھ بیچارے گھر میں بیٹھے بیٹھے ہوجائیں گے۔
شیخ رشید نے اپنی توپوں کا رخ جماعت اسلامی کی جانب کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جماعت اسلامی کس بات کی اپوزیشن کر رہی ہے،جماعت اسلامی والوں میں مستقل مزاجی کی کمی ہے، جماعت اسلامی نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ ووٹ دیے اور اس کے بدلے میںایک سیٹ لے لی ،میںسراج الحق جتنی عزت کروں کم ہے لیکن جماعت اسلامی وزیراعظم کی نااہلی نہیں چاہتی،ان کا مزید کہنا تھا کہ میری عقل کی سو چ غلط ہوسکتی ہے لیکن ہمارا فیصلہ غلط نہیںہوسکتا ، ن لیگ کو عدالت میںگھسیٹنے کا فائدہ ہواکہ شریف فیملی کے وکیل نے کہہ دیا ہے کہ اس کے پاس دستاویز نہیںہے،عنقریب اللہ نے چاہا تو میری اور عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں گی اورہم قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
بلاول بھٹو سے متعلق سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا کہ بلاول لال حویلی آنا چاہتا ہے ،میری طرف سے بلاول کو ویلکم ہے جب چاہے آجائے اگر اپوزیشن کرنی ہے توآئے ہوائی فائر کرنے نہ آئے ،آخر میں شیخ رشید نے اپنی اورسربراہ ایم کیو ایم لندن کی دوستی کی پرانی یادوںپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میر ی بانی ایم کیو ایم لندن سے کافی دوستی تھی،لندن عمران خان کیساتھ گیا تو انہوں نے مجھے دعوت دی مگر میں نہیں گیا اور کہا کہ میری اتنی پسلی نہیں کہ تمہاری دعوت کھا لوںکیونکہ اب لندن میں گند ہی کافی پڑ گیا ہے ورنہ پہلے تو پہلے ساری ساری رات الطاف میرے لئے حلیم بنایا کرتے تھے۔

مزید :

قومی -