بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی، ، مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا:خواجہ محمد آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی ہے ،لگتا ہے راج ناتھ بوکھلاہٹ میں ہوش کھو بیٹھے ہیں ، انھیں معلوم نہیں کہ آج کا پاکستان کہاں کھڑا ہے ؟ مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی ہے ،لگتا ہے راج ناتھ بوکھلاہٹ میں ہوش کھو بیٹھے ہیں ، راج ناتھ کو معلوم نہیں کہ آج کا پاکستان کہاں کھڑا ہے ، مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا۔