نبی کریمﷺ کی تشریف آوری نے دنیا کو انسانیت، روحانیت، علم اور فلاح و بہبود کی نئی بلندیوں سے روشناس کرایا:سید خورشید شاہ

نبی کریمﷺ کی تشریف آوری نے دنیا کو انسانیت، روحانیت، علم اور فلاح و بہبود کی ...
نبی کریمﷺ کی تشریف آوری نے دنیا کو انسانیت، روحانیت، علم اور فلاح و بہبود کی نئی بلندیوں سے روشناس کرایا:سید خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ کی اس جہاں میں تشریف آوری نے دنیا کو انسانیت، روحانیت، علم اور فلاح و بہبود کی نئی بلندیوں سے روشناس کرایا اور یہ ان کے ہی قدم مبارک کا فیضان ہے کہ آج دنیا جہالت اور غارت گری سے نکل کر انصاف ، علم و دانش اور امن و اشتی کی راہ پر گامزن ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوم آمد رسولﷺ کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں پوری قوم کے ساتھ آمد مصطفی ﷺکی خوشیوں میں شریک ہوں اور خدا کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

مزید :

قومی -