ورکنگ وومن کی حکومتی دستاویزی فلم میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے،پریسہ

ورکنگ وومن کی حکومتی دستاویزی فلم میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے،پریسہ
 ورکنگ وومن کی حکومتی دستاویزی فلم میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے،پریسہ

  


معروف اداکارہ وماڈل پریسہ نے کہا ہے کہ ورکنگ وومن کے عالمی دن کے موقع پر22دسمبرکوتمام چینلز سے آن ائیر کی جانے والی حکومت پنجاب کی دستاویزی فلم میں کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گذارنا ممکن نہیں میں نے کبھی کسی کام میں جلد بازی کی اور نہ ہی دوستوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہوں فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے مگر حالات کو دیکھنے کے بعد ہی کام کرنے کی حامی بھروں گی۔ مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کے خلاف کوئی سازش کی اور نہ ہی لڑائی جھگڑنے والی ہوں۔پریسہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر انسان میں خلوص ہو تو کامیاب زندگی گزارنا مشکل نہیں خلوص سے انسان کو ہر چیز مل جاتی ہے۔

مزید : کلچر


loading...