موجودہ مقام انتھک محنت سے حاصل کیا ،ہمیشہ فخر محسوس کرتی ہوں ،مومنہ بتول

موجودہ مقام انتھک محنت سے حاصل کیا ،ہمیشہ فخر محسوس کرتی ہوں ،مومنہ بتول

لاہور ( فلم رپورٹر) نامور اداکار و ماڈل مومنہ بتول نے کہا ہے کہ میں نے اپنا موجودہ مقام انتھک محنت سے حاصل کیا ہے جس پر میں ہمیشہ فخر محسوس کرتی ہوں ، اپنے کام سے عشق کامیابی کا پہلا اصول ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے نئے ٹیلنٹ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے مگر میری ذاتی رائے ہے کہ شوبز میں سفارشی اور نا اہل لوگوں کی ہرگز جگہ نہیں ہے ۔ کوئی شخص سفارش سے کام ضرور حاصل کر لیتا ہے مگر اچھا فنکار نہیں بن سکتا ۔ کیونکہ کامیابی دلانے میں محنت اور لگن بڑی اہم چیز ہوتی ہے ۔ مومنہ بتول نے کہاکہ ان دنوں ٹی وی ڈراموں کی عکسبندی میں مصروف ہوں تاہم اگر کوئی اچھی اور معیاری فلم کی آفر ہوئی تو اس پر ضرور غور کروں گی ۔

مزید : کلچر