کیریئر کے سنہرے دور میں شوبز سے کیسے دور ہوسکتی ہوں ،لائبہ علی

کیریئر کے سنہرے دور میں شوبز سے کیسے دور ہوسکتی ہوں ،لائبہ علی
 کیریئر کے سنہرے دور میں شوبز سے کیسے دور ہوسکتی ہوں ،لائبہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ اس امر میں کوئی حقیقت نہیں کہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے ، فلم و ٹی وی انڈسٹری میں اب فنکاروں کو کام کرنے میں جو مزا آرہا ہے اس کا تصور ہم نے 5 برس قبل نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے سنہرے دور میں شوبز سے کیسے دور ہوسکتی ہوں ،کرداروں کی یکسانیت سے بچنے کیلئے فی الحال کم کام کررہی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں لیا جائے کہ شوبزکو خیر باد کہہ دیا ہے ،ہر چینل پرایک ہی چہرے کو دیکھ دیکھ کر ناظرین بھی اکتاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں آرٹسٹوں کو کچھ وقت کے لئے سکرین سے دور ہوجانا چاہئے۔

مزید :

کلچر -